ْاسلام آباد پولیس نے نو سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی، دو ملزمان گرفتار

جمعہ 14 جنوری 2022 16:17

ْاسلام آباد پولیس نے نو سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) شہری کی کال پر تھانہ سبزی منڈی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نو سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق دوملزمان آصف اور محمد بلال نے آئی ٹین تھری میں 09 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی،پولیس ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ سبزی منڈی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ترجمان نے کہاکہ شہریوں سے گزارش ہے کہ اگر کوئی مشکوک سرگرمی دیکھیں تو فوری پولیس کو اطلاع دیں۔ترجمان نے کہاکہ شہریوں کی بروقت اطلاع سے پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :