(ن)لیگ کے وفد کی صادق سنجرانی سے ملاقات ،بھائی کے انتقال پر تعزیت کااظہار

جمعہ 14 جنوری 2022 16:17

(ن)لیگ کے وفد کی صادق سنجرانی سے ملاقات ،بھائی کے انتقال پر تعزیت کااظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما شاہد خاقان عباسی ،خواجہ آصف، جاوید عباسی، کھیل داس کوہستانی ، احسن اقبال ، سعد رفیق ، رانا ثناء اللہ سمیت (ن)لیگ کے وفد نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے بھائی کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو لیگی رہنما خواجہ آصف ، شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے بھائی کے وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی،وفد میں احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، خرم دستگیر ہمراہ تھے ۔ لیگی رہنمائوں نے صادق سنجرانی سے چھوٹے بھائی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔