گووندا نئی میوزک ویڈیو سے مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام

آپ کو یہ سب کرتے دیکھ کر شرمندگی ہوئی‘اپنی عزت ،نام کا خیال کریں،اپنا مذاق نہ بنائیں، صارف براہ کرم 90 کی دہائی سے باہر آئیں ،اب ہم 90 کی دہائی میں نہیں 2022 میں جی رہے ہیں، مشورہ

جمعہ 14 جنوری 2022 19:14

گووندا نئی میوزک ویڈیو سے مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) بالی ووڈ اسٹار گووندا اپنی نئی میوزک ویڈیو ’ ہیلو‘ سے مداحوں کو متاثر نہ کرسکے ۔گووندا نے انسٹاگرام پر اپنی نئی میوزک ویڈیو شیئر کی ہے۔اٴْنہوں نے اپنے نئے گانے اور اس کی میوزک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ ان کا تیسرا گانا (ہیلو) ان کے یوٹیوب چینل گووندا رائلز پر ریلیز کردیا گیا ہے‘۔

اٴْنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کے بائیو میں اپنے نئے گانے کا یوٹیوب لنک بھی شیئر کیاہے۔اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ ’اٴْنہیں اٴْمید ہے کہ سب کو پسند آئے گا‘۔گووندا اس میوزک ویڈیو میں اداکارہ نشا شرما کے ساتھ رنگین باغات اور روشن گلیوں میں ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔تاہم معروف بالی ووڈ اداکار جنہوں نے کچھ عرصہ پہلے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا ہے اپنے اس نئے گانے سے مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

گووندا کی اس میوزک ویڈیو پر زیادہ ترسوشل میڈیا صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ’ آپ کو یہ سب کرتے ہوئے دیکھ کر شرمندگی ہوئی‘۔صارف نے مزید لکھا کہ ’آپ کو اپنی عزت اور نام کا خیال کرنا چاہیے، اورماضی میں جو حیرت انگیز کام کیا ہے اس کو یاد رکھنا چاہیے، اس طرح اپنا مذاق نہ بنائیں‘۔ جبکہ بہت سے صارفین نے گووندا کو حقائق کو تسلیم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ’براہ کرم 90 کی دہائی سے باہر آئیں کیونکہ اب ہم 90 کی دہائی میں نہیں 2022 میں جی رہے ہیں‘۔

متعلقہ عنوان :