سائٹ سیورز پاکستان اور فیڈرل کالج آف ایجوکیشن کی جانب سے مہم "Equal World" کا آغاز

جمعہ 14 جنوری 2022 17:00

اسلام آباد۔(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جنوری 2022ء) سائٹ سیورز پاکستان اور فیڈرل کالج آف ایجوکیشن نے   مہم "Equal World" کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد معذور افراد کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر فیڈرل کالج آف ایجوکیشن،  ڈائریکٹر جنرل پاکستان مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سمیعہ رحمان ڈوگر سمیت تمام فیکلٹی ممبران اور فیڈرل کالج آف ایجوکیشن کے طلباء نے بھی اس عظیم مہم کو  کامیاب بنانے کے لیے پٹیشن پر دستخط کیے۔

اس نیک اقدام کا خاص مقصد آئندہ قومی مردم شماری 2022 میں معذور افراد کی درست گنتی کے لیے  کردار ادا کرناہے۔ اس مہم کے ذریعے حکام پر  زور دیا جائے گا کہ وہ آئندہ   فروری 2022 میں ناروے میں منعقد ہونے والی عالمی معذور سمٹ میں شرکت کریں۔  سائٹ سیورز  نے 1985 میں پاکستان میں بینائی کے تحفظ اور معذور افراد کے حقوق کے مقصد  کے لیے کام  شروع کیا تھا۔