پی ٹی آئی کو منظم اور بہتر حکمت عملی کے ساتھ شکست دینا ہوگی ،پروین بشیر

جمعہ 14 جنوری 2022 20:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) ضلع کورنگی میں خواتین ونگ کی میٹنگ منعقد کی گئی جس کی مہما ن خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کراچی ڈویژن کی صدر پروین بشیر تھی۔ خصوصی شرکت پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ سندھ کے نائب صدر فرزند کراچی حاجی طیب زرخان نے کی۔ اس موقع پر خواتین کی نائب صدر سندھ شاہدہ انور،خواتین ونگ کورنگی کی صدر نشاط آفرین،ِخواتین ونگ ضلع کورنگی کی جنرل سیکٹری جریر ناز، کوآرڈینیٹر این اے 241 محمد اخلاق آرائیں،سوشل میڈیا پی ایس 97 کے جوائنٹ سیکرٹری علی شیخ موجود تھے۔

اس میٹنگ کے میزبان ضلع کورنگی کے نائب صدر سید سلطان بابا تھے۔ اس میٹنگ میں بلدیاتی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں ضلع کورنگی کی خواتین نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروین بشیر نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کے لیے ہم سب نے مل کر بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے کر مخالفین اور بلخوص PTIکے مقابلے میں منظم طور پر اور بہترین حکمتی عملی کے ساتھ ان کو شکست دے کر عوام کی خدمت کے لئے آگے آنا ہوگا اور قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کے اعتماد پر پورا اوترنا ہوگا اس کے لیے اچھے اور با کردار اور ایسے لوگوںکو جو مسائل کے حل کا جذبہ لکھنے والے کارکنوں اور ساتھیوں کو آگے لانا ہوگا ۔

نائب صدر سندھ حاجی طیب زر نے کہا کہ آج کا یہ اجلا س انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ بلدیاتی الیکشن قریب ہے لیگی کارکنوں اور عہدداروں کو اپنے اختلافات کو بھلا کر عوام کی خدمت کے لیے اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے اپنی بہتر حکمت ے عملی کے ساتھ میدان میں اتر نا ہوگا اور اچھے بہ کردار لیگیوں متوالوں کو ٹکٹ دے کر نواز شریف اور شہباز شریف کے عوام کی خدمت کے بیانیہ کو کامیاب کرانا ہوگا ۔