ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے شیڈول کا اعلان 21 جنوری کو ہوگا

جمعہ 14 جنوری 2022 22:58

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے شیڈول کا اعلان 21 جنوری کو ہوگا
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے شیڈول کا اعلان 21 جنوری کو ہوگا۔

(جاری ہے)

رواں برس سولہ اکتوبر سے اس میگا ایونٹ کا آغاز ہونا ہے، فائنل تیرہ نومبر کو رکھاگیا، مجموعی طورپر پینتالیس میچز کھیلیں جائیں گے، یہ کن شہروں اور کن تواریخ میں ہوں گے ، اس بارے میں ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان معاملات فائنل ہونے پر اکیس جنوری کو اس کا باقاعدہ اعلان کردیاجائے گا،آسٹریلوی ٹیم کو اپنی سرزمین پر ٹائٹل کا دفاع کرناہے۔