پشاور، زیادہ کرایہ وصول کرنے پر جرمانہ یا گاڑی ضبط کی جائیگی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ

جمعہ 14 جنوری 2022 23:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا فہد ا کرام قاضی کی زیرصدارت جمعہ کے روز ایک اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے پر جرمانہ یا گاڑی ضبط کرنے کے علاوہ ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے عملہ کی جانب سے سڑک پر مسافروں سے لیے گئے کرایوں کی جانچ پڑتال اورزائد کرایہ وصول کرنے والے گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں نئی شرح کرایہ مقرر کرنے کیلئے ایک کمیٹی بھی شکیل دی گئی کمیٹی مختلف مقامات کیلئے چلنے والی ڈیزل، پیٹرول اور سی این جی گاڑیوں کیلئے کرایہ نامہ فارمولہ مرتب کرے گی ، انہوں نے واضح کیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق تمام غیر قانونی، غیر رجسٹرڈ ٹیکسیوں اور رکشوں کو ضبط کیا جائے گا ، جس کے لئے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی جگہ مہیا کرے گی، فہد اکرام قاضی کا کہنا تھا کہ ٹرانس پشاور 20 جنوری کے بعد بڑی گاڑیوں کی وصولی شروع کرے گا جس کے بدلے میں ٹرانسپورٹرز کو معاوضہ بھی دیا جائے گا ۔