کویت، پیٹرول ریفائنری میں آتشزدگی سے 10 افراد زخمی

ہفتہ 15 جنوری 2022 13:04

کویت، پیٹرول ریفائنری میں آتشزدگی  سے  10 افراد زخمی
کویت سٹی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جنوری 2022ء) کویت کی سب سے بڑی پیٹرول ریفائنری 'مینا الاحمدی' میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں  10 افراد زخمی ہوگئے ۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کی سب سے بڑی پیٹرول ریفائنری 'مینا الاحمدی' میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی پیٹرول کمپنی کے ٹویٹر سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق الاحمدی ریفائنری کے ایل پی جی یونٹ کی مرمت کے دوران آگ لگ گئی  جس کے  بعدفوراً ہنگامی کاروائیاں شروع کر دی گئیں اور آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا   گیا جن میں ے 5 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔