پشاور، دو خواتین سمیت چار سمگلرگرفتار ، بھاری مقدار میں چرس و آئس برآمد

ہفتہ 15 جنوری 2022 13:05

پشاور، دو خواتین سمیت چار سمگلرگرفتار ، بھاری مقدار میں  چرس و  آئس ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جنوری 2022ء) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے ہفتہ کو پشاور  میں تین مختلف کاروائیوں کے دوران دو خواتین سمیت چار سمگلروں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں، ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق پہلی کارروائی خفیہ اطلاع پر جی ٹی روڈ ترناب فارم کے قریب کی گئی جہاں پرمحکمہ کی ٹیم نے 18 کلو گرام چرس برآمد کر کے دولیڈی سمگلروں نسیمہ اختر وگھیوں زوجہ غلام اکبر وگھیو ساکن سعید آباد کراچی اور امینہ بی بی زوجہ عبدالحمید ساکن تحصیل لاہور ضلع صوابی کو گرفتار کرلیا، دوسری کارروائی جی ٹی روڈ بلمقابل شیل پمپ کے قریب کی گئی جہاں پرایکسائز تھانہ پشاور ریجن نے  ملزم محمد طاہر ولد حاجی عبداللہ ساکن تحصیل جمرود ضلع خیبر کو گرفتار کرکے  لاکھوں روپے مالیت کی 1200گرام آئس برآمد  کرلی ، تیسری کارروائی  کے دوران  ایکسائز انٹیلی جنس بیورو نے رنگ روڈ موٹروے پارک کے قریب ملزم قیصر خان ولد ناصر خان کو گرفتار کر کے  250گرام آئس  بر آمد کر لی ،تینوں کارروائیوں  کی  ایف آئی آر تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں درج کر  لی گئیں۔