Live Updates

صدر آزادکشمیر کی سینئر صحافی ذوالفقار حسین بٹ کے گھر آمد‘ والد کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 15 جنوری 2022 13:22

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) صدرآزاد جموںکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سابق سکیرٹری جنرل سنٹرل پریس کلب سینئر صحافی ذوالفقار حسین بٹ کے والد محترم محمد یعقوب بٹ (مرحوم) کی وفات پر تعزیت کے لیئے ان کے رہاش گاہ چہلہ بانڈی آمد تعزیت کا اظہار ۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر مرحوم محترم محمد یعقوب بٹ کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان کے لیے صبر جمل کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

صدر ریاست کے ہمراہ وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی، چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد اظہر گیلانی، پرسنل سیکرٹری صدر جاوید چوہدری، بانی صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ڈاکٹر لطف الرحمن،معروف قانون دان شوکت گنائی، سینئر صحافی حکیم کشمیری ،سینئر صحافی سید آفاق شاہ،صدر ایوان صحافت مظفرآباد سجاد میر، سینئر صحافی ظہیر جگوال، سینئر صحافی عارف عرفی،امتیاز اعوان، سرپرست اعلی پریس کلب سردار رضا، دلپذیر عباسی، زعفران اعوان، ہارون قریشی رہنما پی ٹی عمران خورشید، مظہر اعوان، سلیم اعوان، سعید اعوان امتیاز عباسی،فاروق میر اود دیگر بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی رہنما بھی موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات