دومنشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار چالوبھٹی سمیت لہن وشراب310لٹر، چرس1کلو500گرام برآمد

ہفتہ 15 جنوری 2022 14:44

دومنشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار چالوبھٹی سمیت لہن وشراب310لٹر، چرس1کلو500گرام ..
سرگودھا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جنوری 2022ء) سرگودھا میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او  تھانہ لکسیاں طارق ندیم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اعجازحسین اور مقبول احمد ودیگر ملازمان پرمشتمل ٹیم کے ہمراہ  چھاپہ مارا  جس کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کامران صدیق سے چرس1کلو500گرام اور شعیب احمد سے آلات چالوبھٹی سمیت لہن وشراب310لٹر برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :