حیدر آباد ، سیری پولیس کی کاروائی میں 3 منشیات فروش بھاری مقدار میں کچی شراب سمیت گرفتار، ایک ملزم فرار ہوگیا

ہفتہ 15 جنوری 2022 16:08

حیدر آباد ، سیری پولیس کی کاروائی میں 3 منشیات فروش بھاری مقدار میں ..
حیدرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جنوری 2022ء) چیک پوسٹ سیری پولیس نے  مخفی اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے درگاہ حسین شاہ بخاری کے قریب سے 3 کچی شراب فروشوں منور علی ملاح، جمن ملاح اور اظہار علی ملاح کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی پولیس کو آتا دیکھ کر موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

  پولیس کے مطابق سیری پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں 60 لیٹر تیار شدہ کچی شراب اور 50 لیٹر خام مال کچی شراب برآمد ہوا۔ سیری پولیس نے گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :