چوتھا آل ملتان سیون سائیڈ قائداعظم میموریل فٹبال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

ہفتہ 15 جنوری 2022 16:37

چوتھا آل ملتان سیون سائیڈ قائداعظم میموریل فٹبال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جنوری 2022ء) نیوملتان اور جناح فٹبال کلب کے زیراہتمام4روزہ چوتھا آل ملتان سیون سائیڈ قائداعظم میموریل فٹبال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز گورنمنٹ جامع العلوم ہائی سکول کے گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلا میچ نیو ملتان جونیئر اور جنا ح فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جو کہ نیو ملتان فٹبال کلب نے 1گول سے جیت لیا دوسرا میچ البیرونی اور ٹوریل فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا  جو  البیرونی فٹبال کلب نے پنلٹی ککس پر 2گول سے جیت لیا، تیسرا میچ نیو ملتان سینئر اور واپڈا ٹاؤن فٹبال کلب کے درمیان ہوا جو کہ4۔

5سے نیو ملتان سینئر نے جیت لیا۔قبل ازیں  چوہدری شفقت قمر عباس،ڈاکٹر قاضی آفتاب اور افضل سندھو نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔