پشاور، جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام،2ملزمان گرفتار

ہفتہ 15 جنوری 2022 16:39

پشاور، جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام،2ملزمان گرفتار
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جنوری 2022ء) تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان کا تعلق درہ آدم خیل سے  ہے  جو موٹر سائیکل کے ذریعے جعلی کرنسی درہ آدم خیل سے سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے دو لاکھ بیاسی ہزار روپےپاکستان کی  جعلی کرنسی برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی تیمور سلیم خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر کوہاٹ روڈ نزد اوور ہیڈ پل   کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، کارروائی کے دوران دو لاکھ بیاسی ہزار روپے جعلی پاکستان کرنسی برآمد کرملزمان منتظر خان ولد خان بادشاہ اور شہزاد ولد رئیس کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے جو موٹر سائیکل کے زریعے جعلی پاکستانی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی درہ آدم خیل کی جانب سے سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :