عابدہ پروین اور نصیبو لال کی ملاقات سے مداح متاثر

ہفتہ 15 جنوری 2022 18:32

عابدہ پروین اور نصیبو لال کی ملاقات سے مداح متاثر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) پاکستان کی دو معروف سینئر فنکاروں کی ملاقات کی ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہے جس سے صارفین بے حد متاثر نظر آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نامور پاکستانی میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن میں مداح اپنی پسندیدہ گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کو ایک ساتھ پرفارم کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔عابدہ پروین اور نصیبو لال کی وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ فنکارائیں ایک دوسرے سے نہایت خلوص، محبت اور انکساری کے ساتھ مل رہی ہیں۔ایک دوسرے کو بے پناہ محبت سے ملتے اور عزت دیتے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین، کوک سٹوڈیو میں بننے والی اس نئی جوڑی کے اس انداز سے بے حد متاثر نظر آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :