ملائکہ اروڑا کا ناقدین کو کرارا جواب

خوشگوار زندگی کیلئے عٴْمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے، یہ ہمارے اوپر ہیں کہ ہم اپنی زندگی کیسے گزارنی ہے، اداکارہ

ہفتہ 15 جنوری 2022 18:32

ملائکہ اروڑا کا ناقدین کو کرارا جواب
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء)ارجن کپور کے ساتھ بریک اپ کی افواہوں کی وجہ سے سٴْرخیوں کی زینت بننے والی بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنے ناقدین کو کرارا جواب دیا ہے۔

(جاری ہے)

ملائکہ اروڑا نے انسٹاگرام پر اپنے ناقدین کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’40 سال کی عٴْمر میں محبت پانا نارمل ہے، 30 سال کی عٴْمر میں اپنے خوابوں کو پورا کرنا بھی نارمل ہے‘۔

اداکارہ نے کہا کہ ’50 سال کی عٴْمر میں اپنی ذات کی تلاش کرنا اور اپنی زندگی کا مقصد حاصل کرنا نارمل ہے لہٰذا یہ سوچنا بند کریں کہ 25 سال کی عٴْمر کے بعد زندگی ختم ہوجاتی ہے‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’خوشگوار زندگی کیلئے عٴْمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے، یہ ہمارے اوپر ہیں کہ ہم اپنی زندگی کیسے گٴْزارنی ہے۔‘