کراچی، شارع فیصل پر ٹرک الٹ گیا، ٹریفک کی روانی شدید متاثر

ہفتہ 15 جنوری 2022 21:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) کراچی کی شارعِ فیصل پر ایک تیز رفتار ٹرک الٹ گیا جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع تو نہیں ملی تاہم ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ شارعِ فیصل پر کارساز سے صدر کی طرف جانے والے ٹریک پر بلوچ کالونی پل کے قریب پیش آیا۔ٹرک الٹ جانے سے شارعِ فیصل کے 2 ٹریکس پر ٹریفک معطل ہو گیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کرین اور امدادی رضا کاروں کو طلب کیا گیا جنہوں نے ٹرک کو ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا۔ایدھی فاونڈیشن کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔گاڑیاں حادثے کے مقام کے قریب سے گزر رہی تھیں جس کی وجہ سے بلوچ کالونی سے کارساز تک ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ٹرک سڑک سے ہٹائے جانے کے بعد ٹریفک کی روانی شارع فیصل اور اطراف کی سڑکوں پر بحال ہو گئی۔