Live Updates

بلاول بھٹو زر داری کی زیر صدارت اجلاس ،گلگت بلتستان کے عہدیداران کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے فیصلوں کی توثیق

عوام کمر کس لیں، مہنگائی اور بے روزگاری کی ذمہ دار سرکار کے خلاف اب کھلی مزاحمت ہوگی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو لانگ مارچ ملک کے عام آدمی کی آواز ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی گلگت بلتستان کے عہدیداران نے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا

ہفتہ 15 جنوری 2022 21:45

بلاول بھٹو زر داری کی زیر صدارت اجلاس ،گلگت بلتستان کے عہدیداران کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پی پی پی گلگت بلتستان کے عہدیداران کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ۔ ہفتہ کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں گلگت بلتستان ایگزیکٹوز کا زرداری ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں عہدیداران نے خطے کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پی پی پی گلگت بلتستان کے عہدیداران کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی گلگت بلتستان کے عہدیداران نے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملک کے عام آدمی کی آواز ہے۔

بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ ملک بھر کے عوام 27 فروری کو نکلیں گے اور عمران خان کی حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو ایسی حکومت نہیں چاہیے جو ان کے گھروں کے چولہے تک بجھادے۔انہوںنے کہاکہ عوام کمر کس لیں، مہنگائی اور بے روزگاری کی ذمہ دار سرکار کے خلاف اب کھلی مزاحمت ہوگی۔اجلاس میں امجد ایڈووکیٹ، مہدی شاہ، موسیٰ گلگتی، عمران ندیم، بشیر احمد اور ایوب شاہ ،سید پیر جلال شاہ، محمد علی شاہ، غفار خان، حاجی دلبر خان، مرزا حسین اور ڈاکٹر علی مدد شیر ،ڈاکٹر مظفر ریلے، شہزاد آغا، اقبال رسول، حاجت علی، حسین علی رانا اور زوار فدا حسین ،توقیر مہدی، عباس موسوی، سیف اللہ، سعید امان، محمد طارق، طارق عزیز اور فدا کریم ،وزیر محمد خان، نیاز علی صیام، سید حیدر شاہ، سید ساجد حسین، محمد حسین، غلام عباس اور جی ایم پاروی ،کاشف بونجوی، وزیر محمد یوسف، محمد بشیر، سید یاور عباس، فضل کریم، شیر اکبر خان، صاحب خان، ڈاکٹر نسیم اور محمد فدا ،محمد علی پٹھان، احسن علی، منظور حسین، قاسم شاہ، اقبال دلبر ودیگر بھی شریک ہوئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات