گیس بحران ،سندھ کے وزیرتوانائی نے حماد اظہر کو خط لکھ دیا
وفاقی حکومت اپنے ماتحت ادارے سوئی سدرن گیس کمپنی کو سندھ کے صارفین کو ان کی ضرورت کے مطابق گیس کی فراہمی کی ہدایت کرے ،امتیاز شیخ کا خط
ہفتہ 15 جنوری 2022 23:07
(جاری ہے)
انہوں نے لکھا ہے کہ شدید گیس قلت کے باعث سندھ میں سی این جی سیکٹر مکمل بند پڑا ہے، صنعتوں اور کاروباری حلقوں کو بھی شدید گیس قلت کا سامنا ہے اور گھریلو صارفین کے چولہے بھی ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔گیس قلت کاعالم یہ ہے کہ کراچی جیسے شہر کے باسی بھی ایل پی جی گیس سلنڈر، اسٹوو (stove)، لکڑی، کوئلے اور اوپلے جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی جیسے اہم معاشی مرکز کو فراہم کی جانے والی گیس کو 560 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سے گھٹا کر 440 ایم ایم سی ایف ڈی کردیا ہے۔ گیس کی اس غیر منصفانہ تخفیف کے نتیجے میں کراچی کے گھریلو صارفین کو بھی گیس بندش کی سخت ترین تکالیف کا سامنا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ سندھ کے خیرپور، گھوٹکی، کندھ کوٹ اور دادو کے گیس کنووں سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) سسٹم کو تو متواتر گیس فراہمی جاری ہے لیکن ظلم یہ ہے کہ سندھ جہاں یہ گیس پیدا ہورہی ہے وہاں سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ایل) نے پورے سندھ صوبے کو دی جانے والے گیس کی مقدار گھٹا کر محض 760 ایم ایم سی ایف ڈی کردی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 158 واضح طور پر کہتا ہے کہ جہاں گیس نکلتی ہے پہلا حق اس صوبے کا ہے لیکن وفاقی حکومت سندھ کی گیس سندھ کے صارفین کو دینے کے بجائے ایس این جی پی ایل کو دے رہی ہے لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ سندھ کے گیس کنووں سے ایس این جی پی ایل کو گیس سپلائی فوری طور پر روک کر یہ گیس آئین کے مطابق پہلے سندھ کے صارفین کو دی جائے جو شدید گیس قلت کے ان ایام میں اپنی گیس کے استعمال کا مکمل آئینی و قانونی حق رکھتے ہیں۔انہوں نے لکھا ہے کہ وفاقی حکومت سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو ہدایت کرے کہ وہ اپنے صارفین کو ضرورت کے مطابق گیس فراہمی اور ترسیل یقینی بنائے اور اگر سوئی سدرن گیس کمپنی یہ فریضہ ادا کرنے میں ناکام رہتی ہے تو سندھ حکومت عوام کے وسیع تر مفاد میں فوری طور پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے امور کو چلانے کا اختیار لینے کی پیش کش کرتی ہے تاکہ اس ادارے کو آئین کی روشنی میں قانون کے مطابق بہتر طور پر چلایا جاسکے۔انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت، سوئی سدرن گیس کمپنی کو بہتر طور پر چلانے کی صلاحیت کی حامل ہے۔وزیر توانائی امتیاز شیخ نے اپنے خط میں وفاقی وزیر توانائی کو کراچی کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے گذارش کی ہے کہ وہ یہاں آکر عوامی نمائندوں، صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کے نمائندوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنیں اور مشاورت سے مسائل حل کریں۔ انہوں نے پیش کش کی ہے کہ سندھ حکومت انرجی سیکیوریٹی پر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مکالمے کے انعقاد کا اہتمام بھی کرنے کو تیار ہے تاکہ صارفین کی سکت کے مطابق توانائی کے سستے زرائع کے حصول کو ممکن بنایا جاسکے۔امتیاز شیخ نے یہ بھی صلاح دی ہے کہ وفاقی حکومت گیس کی قلت دور کرنے اور مہنگی بیرونی گیس خریداری سے بچنے کے لئے تھر کوئلہ زخائر کو کام میں لائے اور کوئلے سے، بجلی، گیس اور کھاد بنانے کے قابلِ عمل منصوبوں پر کام کرے تو نہ صرف باہر سے گیس، ڈیزل اور کھاد کی خریداری پر خرچ کیا جائے والا خطیر زرمبادلہ بچایا جاسکتا ہے بلکہ ملک میں معاشی خوشحالی اور روزگار کے بیش بہا دروازے کھولے جاسکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.