ویرات کوہلی کا بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

ہفتہ 15 جنوری 2022 23:46

ویرات کوہلی کا بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2022ء) بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کپتانی سے دستبرار ہونے کا اعلان کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے ٹی ٹوینٹی کے بعد اب ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اس فیصلے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں دو ایک سے شکست اور تنقید کے بعد کوہلی نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے 7 سال تک سخت محنت کر کے ٹیم کو درست راہ پر لانے کی کوشش کی۔کوہلی نے کہا کہ انہوں نے اپنا کام ایمانداری کے ساتھ کیا اور ذمہ داریاں بھرپور انداز سے نبھانے کی کوشش کی۔ویرات کوہلی نے بھروسہ کرنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے تک اپنے ملک کی نمائندگی اور قیادت کرنا ًمیرے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے ٹیسٹ ٹیم اور تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :