Live Updates

صدرآزاد جموں و کشمیر کا سینئرصحافی ذوالفقار حسین بٹ کے والد کی وفات پراظہارتعزیت وفاتحہ خوانی

ہفتہ 15 جنوری 2022 20:08

مظفرآباد ۔15جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔15 جنوری2022ء) :صدرآزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے  سابق سیکرٹری جنرل سنٹرل پریس کلب سینئر صحافی ذوالفقار حسین بٹ کے والد محترم محمد یعقوب بٹ (مرحوم) کی وفات پر   ان  کی  رہاش گاہ چہلہ بانڈی  میں تعزیت کا اظہار کیا۔  بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر مرحوم   محمد یعقوب بٹ کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

صدر ریاست کے ہمراہ  وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی، چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد اظہر گیلانی، پرسنل سیکرٹری صدر جاوید چوہدری، بانی صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ڈاکٹر لطف الرحمن،معروف قانون دان شوکت گنائی، سینئر صحافی حکیم کشمیری ،سینئر صحافی سید آفاق شاہ،صدر ایوان صحافت مظفرآباد سجاد میر، سینئر صحافی ظہیر جگوال، سینئر صحافی عارف عرفی،امتیاز اعوان، سرپرست اعلیٰ پریس کلب سردار رضا، دلپذیر عباسی، زعفران اعوان، ہارون قریشی رہنما پی ٹی عمران خورشید، مظہر اعوان، سلیم اعوان، سعید اعوان امتیاز عباسی،فاروق میر اود دیگر بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی رہنما بھی موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات