Live Updates

فواد چوہدری نے گیس بحران کا ذمے داری سابقہ حکومت پر ڈال دی

ہم سے گیس کے مسئلے پر کچھ غلطیاں بھی ہوئی ہوں گی،شاہد خاقان عباسی صاحب نے اپنے دور میں مہنگے گیس کے سودے کیے، گیس کی قلت پر ماضی کی حکومتیں ذمہ دار ہیں، وزیر اطلاعات

ہفتہ 15 جنوری 2022 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے گیس بحران کا ذمے داری سابقہ حکومت پر ڈال دی اور کہا ہے کہ ہم سے گیس کے مسئلے پر کچھ غلطیاں بھی ہوئی ہوں گی،شاہد خاقان عباسی صاحب نے اپنے دور میں مہنگے گیس کے سودے کیے، گیس کی قلت پر ماضی کی حکومتیں ذمہ دار ہیں۔ ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سے گیس کے مسئلے پر کچھ غلطیاں بھی ہوئی ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی صاحب نے اپنے دور میں مہنگے گیس کے سودے کیے، گیس کی قلت پر ماضی کی حکومتیں ذمہ دار ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی ہے، ایس پی آئی 3 ماہ سے نیچے جارہا ہے، جہاں ادائیگیاں نہیں ہورہیں وہاں پر لوڈشیڈنگ ہے۔اٴْنہوںنے کہاکہ نوازشریف نے ملک سے باہر جانے کے لیے ڈرامہ کیا، کسی کی غلط فہمی ہے کہ عمران خان استعفیٰ دیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم این اے نور عالم صاحب کو اپنے حلقے میں جانا ہے، اسی لیے وہ فکر مند ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی ایم این اے کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے تحفظات وزیر خزانہ شوکت ترین اور دیگر پارٹی رہنمائوں سے ڈسکس کرلیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات