قطر ائیرویز کی پرواز میں سفر کرنے والی مسلمان لیڈی ڈاکٹر حقیقی مسیحہ بن گئی

ڈاکٹر عائشہ کی مدد کی بدولت خاتون نے 35 ہزار فِٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے جہاز میں بچے کو جنم دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 جنوری 2022 23:51

قطر ائیرویز کی پرواز میں سفر کرنے والی مسلمان لیڈی ڈاکٹر حقیقی مسیحہ ..
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2022ء) خاتون نے 35 ہزار فِٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے جہاز میں بچے کو جنم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں قطر کے دارالحکومت دوحہ سے اڑان بھرنے والی قطر ائیرویز کی پرواز جب اپنی منزل پر لینڈ کی تو اس میں سوار مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو چکا تھا۔ غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق 35 ہزار فِٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے قطر ائیرویز کے مسافر طیارے میں سفر کرنے والی مسلمان لیڈی ڈاکٹر عائشہ حقیقی مسیحہ بن گئی۔

ڈاکٹر عائشہ کی مدد کی بدولت طیارے میں سوار خاتون نے 35 ہزار فِٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے جہاز میں بچے کو جنم دے دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ دوحہ سے یوگنڈا جا رہی تھیں جب انہیں دوران پرواز معلوم ہوا کہ طیارے میں سوار ایک حاملہ خاتون کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میں ڈاکٹر عائشہ فوری خاتون کے پاس پہنچیں، خوش قسمتی سے اسی طیارے میں ایک چائلڈ اسپشلسٹ اور نرس بھی سفر کر رہے تھے۔

پھر دونوں ڈاکٹرز اور نرس نے مل کر بچے کو دنیا میں آنے میں مدد فراہم کی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون نے اتنی بلندی پر پرواز کرنے والے جہاز میں ڈاکرز کی مدد سے بنا کسی پیچیدگی کے اپنے بچے کو جنم دیا۔ مسافر طیارہ جب اپنی منزل پر لینڈ کیا تو بچے کی پیدائش کی وجہ سے طیارے میں سوار مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو چکا تھا، ڈاکٹرز کی جانب سے ماں اور بچے دونوں مکمل طور پر تندرست قرار دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :