بجلی بچت کیلیے ریلوے اسٹیشنز پر سولر پینلز لگانے کا فیصلہ

پہلے فیز میںکراچی، سکھر، پشاور، راولپنڈی،لاہور، ملتان اور کوئٹہ میں نصب کیے جائیں گے

اتوار 16 جنوری 2022 12:55

بجلی بچت کیلیے ریلوے اسٹیشنز پر سولر پینلز لگانے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) پاکستان ریلوے نے بجلی بچت کیلیے ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنزپر سولر پینلز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے نے بجلی بچت کیلیے ملک بھر کے 181 ریلوے اسٹیشنزپر سولر پینلز نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا،پہلے فیز میںکراچی، سکھر، پشاور، راولپنڈی،لاہور، ملتان اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشنز پر سولر پینلز نصب کیے جائیں گے، منصوبے کی تکمیل کے دوسرے فیزمیں دیگر ریلوے اسٹیشنز کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔اس ضمن میں وزارت ریلوے نے تجاویز طلب کر لی ہیں جب کہ مارچ میں اس منصوبے پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔ سینئرافسران نے بتایاکہ اس نظام کی تنصیب سے بجلی کی بجت کے ساتھ خطیر رقم کی بھی بچت ہو گی۔