کراچی، شارع فیصل ،تیزرفتاری کے باعث 3کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی

تیز رفتاری کے باعث تین گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، تصادم کے بعد ایک کار پہلے کھمبے سے ٹکرائی اور پھر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، پولیس حکام

اتوار 16 جنوری 2022 12:55

کراچی، شارع فیصل ،تیزرفتاری کے باعث 3کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، دو افراد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) کراچی میں شاہراہ فیصل کارساز کے مقام پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، لاشوں اور زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شارع فیصل کارساز کے قریب تیز رفتاری کے باعث تین گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ تصادم کے بعد ایک کار پہلے کھمبے سے ٹکرائی اور پھر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں کار سوار دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ارتضیٰ اور رافع کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑیوں کی رفتار تیز تھی جس کے باعث حادثہ ہوا،حادثے میں گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور کچھ دیر تک ٹریفک کی روانی بھی معطل رہی، تاہم ٹریفک پولیس نے گاڑیاں ہٹانے کے بعد ٹریفک کو بحال کردیا۔