موئسز ہینرکس کا محمد حسنین پر چکنگ کا الزام

بلے باز کی جانب سے چکنگ کا الزام پاکستانی پیسر کو دباؤ میں لانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 16 جنوری 2022 14:21

موئسز ہینرکس کا محمد حسنین پر چکنگ کا الزام
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 جنوری 2022ء ) موئسز ہینرکس نے محمد حسنین پر چکنگ کا الزام عائد کردیا۔ بگ بیش میچ میں سڈنی سکسرز کے کپتان آسٹریلوی بیٹر کو پاکستانی پیسر کے باؤنسرز کھیلنے میں دشواری ہوئی،اننگز کے 12ویں اوور میں ہینرکس نے ایک گیند بولر کی جانب کھیلی،محمد حسنین نے وکٹ کو نشانہ بنانے کا اشارہ کیا، دونوں نے ایک دوسرے کو گھور کر دیکھا، پیسر نے باؤنسر کرایا،امپائر نے وائیڈ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ہینرکس نے کہا کہ ’’نائس تھرو دوست‘‘، اگلی گیند پر سنگل لینے کے بعد بھی وہ محمد حسنین سے کچھ کہنے کیلئے گئے، 16 ویں اوور میں پیسر نے ایک شاندار باؤنسر کرایا تو ہینرکس نے ایک بار پھر کہا’’نائس تھرو میٹ‘‘۔
شائقین کی جانب سے بیٹر کی جانب سے چکنگ کا الزام محمد حسنین کو دباؤ میں لانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔