متحدہ عرب امارات میں آج پھر 3000 سے زائد کورونا کیسز سامنے آگئے

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 067 کوویڈ کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران 3 افراد وباء کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے

Sajid Ali ساجد علی اتوار 16 جنوری 2022 15:07

متحدہ عرب امارات میں آج پھر 3000 سے زائد کورونا کیسز سامنے آگئے
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 جنوری 2022ء ) متحدہ عرب امارات میں آج پھر 3000 سے زائد کورونا کیسز سامنے آگئے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ملک میں اب تک 117.1 ملین سے زیادہ پی سی آر ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کیے گئے نئے ٹیسٹوں میں 3 ہزار 067 کوویڈ 19 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں 1،055 افراد صحت یاب بھی ہوئے ، اس دوران 3 افراد وباء کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے۔

ادھر ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں سرکاری اسکولوں اور تعلیمی اداروں نے فاصلاتی تعلیم کو مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا ہے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ کم از کم 21 جنوری تک دور دراز سے کلاسز کی میزبانی کی جائے گی اور ذاتی طور پر امتحانات کم از کم 28 جنوری تک ملتوی کر دیے گئے ہیں ، ابوظہبی امارات کے تمام سرکاری اسکولوں اور نجی اسکولوں کے لیے ریموٹ لرننگ میں بھی توسیع کرے گا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ابوظہبی نے اسکول کی نئی مدت کے دو ہفتوں کے لیے 17 جنوری تک ریموٹ لرننگ کا اعلان کیا تھا تاہم طلباء اب عملی طور پر مزید ایک ہفتے کے لیے کلاسز میں شرکت کریں گے اور کم از کم 21 جنوری تک آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ چونکہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت نے ملک کے اندر سے امارات جانے والوں کے لیے نئے سرحدی قوانین متعارف کرائے ہیں ، اس کے تحت حکام نے بدھ کے روز سیاحوں کے لیے ایک خصوصی دفتر قائم کرنے کا اعلان کیا ، اتھارٹی نے سیاحتی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ سیاحوں کو ابوظہبی کے دورے کی منصوبہ بندی کرنے سے پہلے داخلے کے رہنما خطوط سے مکمل طور پر آگاہ کریں۔