لورالائی شہر میں صفائی نہ ہونے کے وجہ سے عوام کو مشکلات ہے ،ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی

شہر میں صفائی سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے چیئرمین محمد اخلاص خان حمزہ زئی کی نگرانی میں صفائی مہم شروع کریں گے تاکہ عوام اور دوکاندارن کو مشکلات درپیش نہ ہوں،ڈپٹی کمشنر لورالائی

اتوار 16 جنوری 2022 17:35

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) لورالائی شہر کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی سے سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے چیئرمین محمد اخلاص خان حمزہ زئی نے ملاقات کی ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ لورالائی میں میونسپل کمیٹی کے ہڑتال کے وجہ سے تمام شاہراہوں پر اور دوکانوں کے سامنے کچرے پڑے ہیں جس سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں اس موقع پر اے ڈی سی رینو یحییٰ خان کاکڑ اے ڈی سی جنرل قاسم کاکڑ میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر محمد علی زہری محمد ولی صباون انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری عثمان جلالزئی ڈپٹی چیئرمین فقیر محمد جلالزئی بھی موجود تھے جس پر میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے کہا کہ میونسپل کمیٹی پورے بلوچستان میں ہڑتال پر ہے اس وجہ سے میونسپل کمیٹی شہر میں صفائی ستھرائی نہ کرنے پر ہڑتال پر ہے جس پر ڈپٹی کمشنر لورالائی نے کہا کہ لورالائی شہر میں صفائی نہ ہونے کے وجہ سے عوام کو مشکلات ہے لورالائی شہر میں صفائی سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے چیئرمین محمد اخلاص خان حمزہ زئی کے نگرانی میں صفائی مہم شروع کریں گے تاکہ عوام اور دوکاندارن کو مشکلات درپیش نہ ہوں اب اے ڈی سی رینو یحییٰ خان کاکڑ سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے چیئرمین محمد اخلاص خان حمزہ زئی عثمان جلالزئی محمد ولی صباون ڈپٹی چیئرمین فقیر محمد جلالزئی نے صفائی مہم کا افتتاح کیا یہ مہم اس وقت تک جاری رہے گا عوام بیجا کچرہ نہ پھینکے۔