yجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے،امتیاز شیخ

ًعوام کے حق کے لیے آوازبلندکرناسندھ کارڈ ہے تو یہ کارڈ ہم استعمال کرتے رہیں گے، صوبائی وزیر توانائی

اتوار 16 جنوری 2022 19:55

ل*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) وزیر توانائی امتیاز شیخ نے وفاقی وزیر حماد اظہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے۔عوام کے حق کے لیے آوازبلندکرناسندھ کارڈ ہے تو یہ کارڈ ہم استعمال کرتے رہیں گے۔امتیاز شیخ نے کہا کہ وفاقی وزیر اپنی نااہلی اورناکامی کو تسلیم کرنے کے بجائے سندھ حکومت پر الزا تراشی کررہے ہیں۔

بروقت ایل این جی کے ٹینڈر نہ کرنے کی وجہ سے پورا ملک تاریخی گیس بحران کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں چولہے ٹھنڈے اور فیکٹریوں میں تالے پڑے ہوئے ہیں۔سی این جی اسٹیشن گذشتہ دو ماہ سے بند پڑے ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر فرمارہے ہیں سندھ کو اس کے حصے کی پوری گیس فراہم کی جارہی ہے۔امتیاز شیخ نے کہا کہ وفاقی وزیر سندھ کے اس شہر اور دیہات کی نشاندہی کردیں جہاں گیس آرہی ہو۔سندھ کے معدنی وسائل پر وفاقی حکومت نے قبضہ کیا ہوا ہے۔پی ٹی آئی جب سے اقتدار پر قابض ہوئی ہے مسلسل عوامی حقوق کی پامالی ہورہی ہے۔امتیاز شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزرائ کی نااہلی اور ناکامیوں نے ملکی معیشت کا ستیاناس کردیا۔ اس تبدیلی حکومت سے اب قوم کی جان چھڑانے کا وقت آگیا ہی