[سماجی فائونڈیشنز کا ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ

اتوار 16 جنوری 2022 19:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) راہ ویلفیئر فائونڈیشن کے تحت تعاون آل پاکستان اسکولز ریفارمز ایسوسی ایشن ، شہید فاروق کبیر فائونڈیشن کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں سیکٹر کمانڈر قلندر گروپ کرنل توقیر انور خان، میمن فائونڈیشن کے صدر حنیف موٹلانی، فیصل خانانی ، ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی، راہ ویلفیئر فائونڈیشن کے ٹرسٹی شاہد خان، عبدالقادر نورانی، پی پی رہنما آصف جوجی عثمان فاروق کبیر، فیصل فاروق کبیر و دیگر نے شرکت کی، کیمپ میں بچوں بزرگوں اور خواتین کا مفت علاج کیا گیا، فری میں دوائیں فراہم کی گئیں ، میڈیکل کیمپ کے دوران بچوں کیلئے لکی ڈراز اور ایک سوال ایک جواب میں اسٹیشنری، کلر بکس بھی تحفے میں دیئے گئے، ٹرسٹی شاہد خان نے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر قلندر گروپ کرنل توقیر انور خان کو اجرک پہنائی اور سووینئر پیش کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر نے کہا کہ میڈیکل کیمپ سے ہزاروں افراد نے استفادہ حاصل کیا کیا ہے، اس طرح کے میڈیکل کیمپ عوام کیلئے تحفہ ہیں، جس کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں ، ہمیشہ ہر جگہ ہمارا تعاون منتظمین کے ساتھ ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپ کے ذریعے عوام میں آگاہی پھیلتی ہے ، تقریب سے حنیف موٹلانی، فیصل ایدھی، ٹرسٹی شاہد خان، عبدالقادر نورانی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی تنظیمیں اچھا کام کر رہی ہیں، شہر کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مثبت سرگرمیوں کی مدد جاری رکھیں گے، منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ایک دن میں ہزاروں افراد کا مفت چیک اپ اور معائنہ کیا گیا۔ مفت دوائیں غریب عوام کیلئے تحفہ ہیں۔ اس طرح کے خیر کے کام آئندہ بھی جاری رکھے جائیںگے۔ آخر میں ٹرسٹی شاہد خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور امید کی کہ آئندہ بھی وہ ہمارے پروگرامات میں شرکت کرتے رہیں گی