Live Updates

فی لیٹر پٹرول پر31 روپے57 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز، مارجن اور لیوی عائد کردی گئی

اتوار 16 جنوری 2022 20:55

فی لیٹر پٹرول پر31 روپے57 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز، مارجن اور لیوی عائد کردی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) فی لیٹر پٹرول پر31 روپی57 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز، مارجن اور لیوی عائد کردی گئی۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹیکسز، ڈیوٹیز اور لیوی کا بوجھ عوام کو پریشان کرنے لگا، فی لیٹر ڈیزل پر31 روپے 50 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز، مارجن اور لیوی کی وصولی جاری ہوگئی ،پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 116 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہے۔

عوام کیلئے پٹرول کی قیمت 147روپے 83 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 113 روپے 12 پیسے فی لٹر ہے ، عوام کیلئے ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 144 روپے 62 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ فی لیٹر پیٹرول پر 4 روپے 90 پیسے ڈیلرز مارجن وصول کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق فی لٹر پٹرول پر ڈسٹری بیوٹر مارجن 3 روپے 68 پیسے ہے ، فی لیٹر پٹرول پر آئی ایف ای ایم 4 روپے 21 پیسے ہے ، پٹرول پر لیوی 17 روپے 62 پیسے ، سیلز ٹیکس 1 روپے 16 پیسے فی لیٹر عائد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ فی لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل پر 4 روپے 13 پیسے ڈیلرز مارجن ہے ، فی لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈسٹری بیوٹر مارجن 3 روپے 68 پیسے ہے ، فی لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل پر آئی ایف ای ایم 2 روپے 12 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 17 روپے 13 پیسے اور سیلز ٹیکس 4 روپے 44 پیسے فی لیٹر عائد ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے نئے سال میں مسلسل دوسری مرتبہ عوام پر پٹرول بم گرا دیا اور قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات