Live Updates

حکومت کی کرتارپور میں 74سال بعد ملنے والے بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

محمد صدیق کا چھوٹا بھائی اگر پاکستان آنا چاہے تو پاکستانی سفارت خانہ کردارادا کرےگا، محمد صدیق کو بھائی سے ملنے بھارت جانے کیلئے ویزا بھی دیا جائے گا،معاون خصوصی شہباز گل

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 16 جنوری 2022 21:12

حکومت کی کرتارپور میں 74سال بعد ملنے والے بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 16 جنوری 2022) محمد صدیق کا چھوٹا بھائی اگر پاکستان آنا چاہے تو پاکستانی سفارت خانہ کردارادا کرےگا، محمد صدیق کو بھائی سے ملنے بھارت جانے کیلئے ویزا بھی دیا جائے گا،حکومت کی کرتارپور میں 74سال بعد ملنے والے بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کرتارپور میں 74سال بعد ملنے والے بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کرتارپور میں74 سال بعد بھائی سے ملنے والے محمد صدیق سے فیصل آباد میں ملاقات کی۔اس موقع پر شہباز گل کا کہنا تھاکہ دونوں بھائیوں کی ملاقات کیلئے حکومت ہرطرح سے تعاون کرے گی۔معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ محمد صدیق کا چھوٹا بھائی اگر پاکستان آنا چاہے تو پاکستانی سفارت خانہ اپنا کردارادا کرےگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محمد صدیق کو بھائی سے ملنے بھارت جانے کیلئے ویزا میں بھی تعاون کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قیامِ پاکستان کے وقت بچھڑنے والے دو بھائی 74 سال بعد کرتارپور میں ملے تھے۔دونوں بھائیوں کی دہائیوں بعد ہونے والی ملاقات میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، دونوں بھائی ایک دوسرے سے گلے ملے اور زارو قطار روتے رہے۔بھارت سے تعلق رکھنے والے بڑے بھائی حبیب نے چھوٹے بھائی صدیق کو کہا کہ ’زندگی تھی تو مِل ہی گئے ہیں، انشاء اللہ اب ملتے رہیں گے، کرتارپور راہداری ہمارے ملنے کا ذریعہ بن گئی ہے، زندگی نے مہلت دی تو پھر ملاقات ہوگی‘۔

دونوں بھائیوں نے کرتارپور کے حوالے سے کہا کہ یہ راہداری پچھڑنے والوں کو ملانے کا سبب ہے۔                                                                    
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات