ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب رانا طارق محمود کی جانب سے سرپرست اعلیٰ رانا محمد اشرف کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا

Khurram khan محمد خرّم خان پیر 17 جنوری 2022 12:32

ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب رانا طارق محمود کی ..
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء) ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب رانا طارق محمود کی جانب سے سرپرست اعلیٰ رانا محمد اشرف کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب میاں محمد طارق جنید * صوبائی صدر ریاض ریجن نور خان شنواری * صوبائی صدر ریاض ریجن (کلچرل ونگ) چوہدری عبدالقيوم کنگ * چئیرمین ریاض ریجن ملک راشد پرویز اعوان * ضلعی صدر حئی الوزارات رانا سلطان محمود * ضلعی صدر مزاحمیہ مبارک علی بھٹی * سوشل میڈیا ھیڈ مکرم نصیر ملک * رانا محمد اسلم * 🇵🇰🤝🇸🇦 پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے چیئرمین چوہدری خالد رشید کے ساتھ ساتھ درجنوں عہدیداران اور کارکنان کی شرکت..

(جاری ہے)



تقریب میں صدر اوورسیز جناب اسحاق ڈار کی سینٹ کی سیٹ بحالی پر مبارک باد پیش کی گئی اور مٹھائی تقسیم کی گئی
سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور حکومتی بد انتظامی اور نا اہلی قرار دیا گیا
مرکزی قیادت سعودی عرب رانا محمد اشرف اور ملک منظور حسین اعوان کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل سعودی عرب میاں محمد طارق جنید کی جانب سے رسمی طور پر رانا زمان خان کو مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب نامزدگی عمل میں لائی گئی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا طارق محمود کی سفارش پر آفتاب احمد چوہدری کو بطورِ سٹیج سیکرٹری بھی نامزد کر دیا گیا ہے۔