این سی او سی کا تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ، صوبے فیصلہ کرنے میں خودمختار ہوں گے

این سی او سی کا کورونا کے حوالے سے نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ،نئی کورونا پابندیاں صوبوں کی مشاورت سے عائد ہوں گی، کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 جنوری 2022 12:41

این سی او سی کا تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ، صوبے فیصلہ کرنے میں ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 جنوری 2022ء ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اہم اجلاس ختم ہو گیا ہے۔وفاقی و صوبائی حکام نے این سی او سی اجلاس میں شرکت کی۔این سی او سی نے کورونا کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ این سی او سی نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی نے کورونا کے حوالے سے نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا کی 10 فیصد مثبت شرح والے شہروں میں نئی پابندیاں عائد ہوں گی۔نئی کورونا پابندیاں صوبوں کی مشاورت سے عائد ہوں گی۔این سی او سی نے تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تعلیمی اداروں میں سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔این سی او سی نے کہا ہے کہ صوبے حالات کے تناطر میں خود بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ویکسینیشن عمل تیز کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

کل دوبارہ جلاس بلایا گیا ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ خیال رہے کہ عالمی وباء کی پانچویں لہر میں بے قابو ہوتا کورونا مزید خطرہ بننے لگا کیوں کہ ملک میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح تقریباً 9 فیصد ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کی جانب سے جری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید7 افراد انتقال کرگئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا سے لقمہ اجل بننے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 019 ہوگئی ہے جب کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 49 ہزار 809 ٹیسٹ کیے گئے ، جس میں سے کورونا کے مزید 4 ہزار 340 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 71 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں اس وقت کورونا کے 781 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جب کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 28 ہزار 487 تک پہنچ چکی ہے ، صوبہ سندھ میں اب تک کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 500 ہوگئی ہے ، صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 4 لاکھ 53 ہزار 392 بتائی گئی ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثر ہونے والے مجموعی افراد ایک لاکھ 82 ہزار 311 ہیں اور صوبہ بلوچستان میں کورونا نے 33 ہزار 705 شہریوں کو اپنا نشانہ بنایا جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 1 ہزار 376 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 445 اور آزاد کشمیر میں اب تک 34 ہزار 758 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔