ٹیکساس میں تین افراد کو یرغمال بنانے والا برطانوی شہری نکلا

ہم ایک خاندان کے طور پر بالکل تباہ ہو چکے لیکن ابھی زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ ایف بی آئی کی تحقیقات جاری ہیں،اہلخانہ

پیر 17 جنوری 2022 13:27

ٹیکساس میں تین افراد کو یرغمال بنانے والا برطانوی شہری نکلا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن(ایف بی آئی)نے ٹیکساس کی یہودی عبادت گاہ کو یرغمال بنانے والے کی شناخت 44 سالہ برطانوی شہری ملک فیصل اکرم کے نام سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم بظاہر اکیلا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ ایف بی آئی فیلڈ آفس، ڈلاس کے اسپیشل ایجنٹ انچارج میتھیو ڈی سارنو نے یرغمال بنانے والے شخص کی شناخت 44 سالہ برطانوی شہری ملک فیصل اکرم کے نام سے کی ہے۔لندن سے جاری کردہ مسلح مقتول کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہاکہ ہم ایک خاندان کے طور پر بالکل تباہ ہو چکے ہیں لیکن ہم ابھی زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ ایف بی آئی کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :