چین کے شہر بیجنگ میں اومی کرون کا پہلا مقامی کیس سامنے آگیا

متاثرہ شخص سے رابطے میں آنے والے ڈھائی ہزار افراد کے کورونا ٹیسٹ،مریض کا کمپاونڈ اور دفتر سیل

پیر 17 جنوری 2022 13:27

چین کے شہر بیجنگ میں اومی کرون کا پہلا مقامی کیس سامنے آگیا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) چین کے شہر بیجنگ میں اومی کرون کا پہلا مقامی کیس سامنے آگیا ہے۔انتظامیہ نے متاثرہ شخص سے رابطے میں آنے والے تقریبا ڈھائی ہزار افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے ہیں جبکہ مریض کا کمپاونڈ اور دفتر سیل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق دوسری جانب کورونا کا اومی کرون ویرینٹ تیزی سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے لگا ہے، ایک ہی دن میں بتیس لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔امریکا میں آٹھ لاکھ، فرانس میں تین لاکھ اور بھارت میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔