بھارت میں تین آنکھوں اور ناک میں چارسوراخ والے بچھڑے کی پیدائش

لوگوں نے بچھڑے کی پوجا پاٹ شروع کردی اور اس پر پیسوں کے ہار بھی چڑھائے،رپورٹ

پیر 17 جنوری 2022 14:33

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) بھارت کے ایک گائوں میں عجیب و غریب بچھڑے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تین آنکھیں ہیں اور ناک کے 4 سوراخ ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے گائوں راج نند میں ایک گائے نے عجیب و الخلقت بچھڑے کو جنم دیا۔

(جاری ہے)

اس خبر کا پھیلنا تھا کہ لوگ دور دور سے اسے دیکھنے کیلئے آنے لگے۔لوگوں نے اس بچھڑے کی پوجا پاٹ بھی شروع کردی اور اس پر پیسوں کے ہار بھی چڑھائے۔ کئی لوگ اسے مقدس سمجھ رہے ہیں تو دوسری جانب کچھ لوگ اسے سائنس کا کوئی معمہ قرار دے رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس گائوں میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :