Live Updates

ندیم افضل چن کا سرگودھا تا سالم اجنالہ روڈ کے تعمیراتی منصوبہ میں عوام کے منافی بعض امور کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ

پیر 17 جنوری 2022 14:43

ندیم افضل چن کا سرگودھا تا سالم اجنالہ روڈ کے تعمیراتی منصوبہ میں عوام ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) تحریک انصاف کے راہنما سابق معاون خصوصی وزیراعظم ندیم افضل چن نے سرگودھا تا سالم اجنالہ روڈ کے تعمیراتی منصوبہ میں عوام کے منافی بعض امور کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔زرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ عرصہ دراز پہلے وزیر اعظم کو بتایا تھا کہ یہ سڑک خستہ ہو چکی جس پر وزیر اعظم کا ایکسڈنٹ بھی ہوا تھا وزیر اعظم کے حکم پر سڑک منظور ہوئی اور اسکے فنڈ بھی آگئے۔

(جاری ہے)

پنجاب سے پروچکیٹ منگوا کرPMDوالوں کو بھیجی اب یہ سڑک بھلوال سے اجنالہ22.23.24.26.27چکوک قدرت آباد منظور ہوئی لیکن نہ جانے اس میں کون سے سنیئر بیوروکریٹ اورشامل مفاد پرست عناصر نے اس سڑک کو رنگ روڈ ٹو بنا دیاجو نہر کے ساتھ ہیں لیکن رنگ روڈون پہلے ہی موجود ہیں جہاں پر تمام آبادیوں کو سہولیات میسر ہیں انہوں حیرت کا اظہار کیا کہ ہم سے پوچھا ہی نہیں گیا کہ آپ نے سڑک منظور کروائی ہے اس سے کن آبادیوں کو فائدہ ہو گا انہوں نے مطالبہ کہ اجنالہ روڈ کو ڈبل کر کے بنایا جائے اور اس روٹ کو جس نے تبدیل کیا ہے اس کے تحقیقات کی جائے انہوں نے کہ کہ یہ پی ٹی آئی حکومت کامنصوبہ ہے جبکہ نئے روڈ کیلئے بڑے بڑے بیوروکریٹ ان کے رشتہ دار، ہاوسنگ سکیموں والیشامل ہیں جہنوں نے زمینیں خدید رکھی ہیں اس کی باقاعدہ انکوائری کروائی جائے جو روٹ تبدیل کرنا چاہتے ہیں حالانکہ پرانے اجنالہ روڈ کو ڈبل کرنے سے شہری آبادی، چکوک، انڈسٹری کا فائدہ ہو گا انہوں نے کہا کہ اس کی انرشپ پر مجھے اعتراض نہیں لیکن اس سے اربوں روپیہ نہ کمایا جائے اس کو اجنالہ روڈ پر ہی بنایا جائی-
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات