تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے،کورونا ضابطہ کار پرسختی سے عمل ہوگا،وزرائے تعلیم وصحت کا ویکسینیشن عمل تیزکرنے پراتفاق

پی سی ایل میچ کے دوران شائقین کی تعداد سمیت دیگراقدامات سے متعلق پی سی بی سے بھی رائے مانگ لی گئی ، منگل کو پھراجلاس اجلاس ہوگا

پیر 17 جنوری 2022 14:48

تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے،کورونا ضابطہ کار پرسختی سے عمل ہوگا،وزرائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر میں وزراء تعلیم وصحت کے اجلاس میں ، ویکسینیشن عمل تیزکرنے پراتفاق کرتے ہوئے کہاہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے،کورونا ضابطہ کار پرسختی سے عمل ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر کو وفاقی وزیراسد عمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود ، صوبائی وزراء سمیت این سی اوسی حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں پانچویں لہرمیں اضافے پر تشویش کا اظہارکیا گیا، شرکاء نے تعلیمی ادارے کھلنے رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ویکسینیشن کے عمل کوتیزکرنے پراتفاق کیا گیا ہے ، این سی اوسی نے پی سی ایل میچ سے متعلق بھی غورکیا گیا ، این سی او سی نے پی سی ایل میچ کے دوران شائقین کی تعداد سمیت دیگراقدامات سے متعلق پی سی بی سے رائے طلب کرلی ،کورونا وائرس کی بڑھتی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے (آج)منگل کو پھراجلاس طلب کیا گیا ، جس میں کورونا وائرس کی اعداد شمارسمیت تازہ صورتحال پر ایک بارپھر غور کیا جائے گا۔