Live Updates

کمشنر ملتان کا اراکین اسمبلی کی سکیموں پر پیش رفت کا حلقہ وار جائزہ لینے کا فیصلہ

پیر 17 جنوری 2022 15:00

ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء) کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کیلئے اراکین اسمبلی کی سکیموں پر پیش رفت کا حلقہ وار جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ممبر قومی اسمبلی احمد حسن ڈیہڑ کے حلقہ این اے 154 میں ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اس خطے کی ترقی کے خواہاں ہیں۔ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت،کوالٹی کو ترجیح بنایا جارہا ہے۔حکومت پنجاب انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے فنڈز مہیا کررہی ہے نا مکمل کام چھوڑنے والے ٹھیکیداروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

ممبر قومی اسمبلی احمد حسن ڈیہڑ نے کہا کہ محکمے حلقے میں جاری سکیموں پر پیش رفت سے آگاہ رکھیں۔عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے انتظامیہ کے ساتھ ہیں۔شہر کی خوبصورتی میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت عوامی خدمت کیلئے سرگرم عمل ہوں۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ این اے 154 میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 6ارب41 کروڑ کی سکیموں پر کام جاری ہے۔

کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی 10 کروڑ روپے کی 13 سکیموں پر کام جاری ہے۔ پی ایم ایس پی کی 2 کروڑ 50لاکھ کی 3 سکیموں پر کام جاری ہے۔ پائیدار ترقیاتی اہداف کی 85کروڑ70لاکھ کی103سکیموں پر کام جاری ہے۔لوکل اے ڈی پی کی5کروڑ 50 لاکھ کی 14 سکیموں پر کام جاری ہے۔ اجلاس میں قومی ترقیاتی محکموں کے افسران موجود تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات