سینئر اداکار رشید ناز کا انتقال،وزیراعلی پنجاب کی تعز یت

پیر 17 جنوری 2022 15:03

سینئر اداکار رشید ناز کا انتقال،وزیراعلی پنجاب کی تعز یت
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید ناز 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے-رشید ناز کے بیٹے حسن نعمان کا کہنا ہے کہ والد کافی عرصے سے علیل اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے، رشید ناز خیبرپختون خواہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے مختلف زبانوں میں بیشمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

مداحوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر رشید ناز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہی ہے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر اداکار رشید ناز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔وزیراعلی نے سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے یاد گارڈرامے آج بھی پرستاروں کو یاد ہیں اور مرحوم اداکاری میں منفرد مقام رکھتے تھے۔