بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کے لئی6رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی

پیر 17 جنوری 2022 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے 27فروری کے لانگ مارچ کے لئے 6رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق چھ رکنی کمیٹی میںسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی،راجہ پرویز اشرف،نیئر حسین بخاری،قائم علیشاہ،انور سیف اللہ اور محمد صادق عمرانیہ شامل ہیں۔بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔