منشیات فروشوںوناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،09ملزمان گرفتار

پیر 17 جنوری 2022 17:02

منشیات فروشوںوناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،09ملزمان گرفتار
سرگودھا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر رضوان احمدخان کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے غلام عباس سے شراب60لٹر، مظہر سے کلاشنکوف، محسن سے پسٹل30بور،تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے عمردراز سے شراب15لٹر،تھانہ ساہیوال پولیس نے علی حسین سے کلاشنکوف،تھانہ کوٹ مومن پولیس نے مدثر سے بندوق12بور، تھانہ شاہ پورصدر پولیس نے عمران سے پسٹل30بور، محمد عمران سے پسٹل30بور، تھانہ عطاء شہید پولیس نے طالب سے پسٹل30بوراور تھانہ بھیرہ پولیس نے بلال سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کیخلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔