سونیا حسین کی بھانجی کی برتھڈے پارٹی میں شوبز شخصیات کی شرکت، تصاویر وائرل

پیر 17 جنوری 2022 19:25

سونیا حسین کی بھانجی کی برتھڈے پارٹی میں شوبز شخصیات کی شرکت، تصاویر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے گزشتہ روز اپنی امریکا سے آئی ننھی بھانجی کی سالگرہ منانے کے لیے شاندار برتھڈے پارٹی کا انعقاد کیا۔مختلف سوشل میڈیا پیجز پر سونیا حسین کی بھانجی مِنسا کی شاندار سالگرہ کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

سالگرہ کی اس تقریب کے لیے جامنی اور گلابی رنگ کا انتخاب بطور تھیم کلر کیا گیا۔

وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں سونیا حسین کی بھانجی مِنسا کو بھی سالگرہ کی تقریب کی تھیم کے مطابق گلابی رنگ کی فراک پہنے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔تقریب میں شرکت کرنے والی مشہور شخصیات میں اداکار زائد احمد، احسن خان، اداکارہ صنم جنگ، ندا یاسر، صنم جنگ، بادیہ خان اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :