آئیسکوکے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے، وزارت توانائی

پیر 17 جنوری 2022 17:25

آئیسکوکے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے، وزارت ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں سید محمود شاہ کے سوال پر وزارت توانائی کی جانب سے ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ 2021-22ء میں وفاقی حکومت کی جانب سے فنانس ڈویژن کی دفتری یادداشت کے مطابق آئیسکو کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔