Live Updates

وزیراعلیٰ سے سلیم بریار اور معاون خصوصی بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈٹریڈ پنجاب احسن سلیم بریار کی ملاقات

پیر 17 جنوری 2022 19:38

وزیراعلیٰ سے سلیم بریار اور معاون خصوصی بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈٹریڈ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلیم بریار اور معاون خصوصی برائے بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈٹریڈ پنجاب احسن سلیم بریار نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوامی خدمت کی سیاست سے اپوزیشن کی ہر سازش ناکام ہوئی۔

الزامات کی سیاست کرنے والوں کا نہ پہلے کوئی مستقبل تھا ، نہ آئندہ ہے۔پراپیگنڈا کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی۔ اپوزیشن کی سیاست صرف بیان بازی تک محدود رہ گئی ہے۔انہوںنے کہا کہہماری حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو نبھا رہی ہے اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات