گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی کی ملاقات

پیر 17 جنوری 2022 20:52

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی جے پرکاش اور گورنر سندھ کے مشیر اٴْمید علی جونیجو بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مبین جتوئی نے بالخصوص سند ھ میں گیس فراہمی کی کمی کے باعث درپیش مشکلات سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کل وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اس مسئلہ کے حل کے لئے بھی بات کروں گا، بہت جلد یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔