Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کا ویژن، گلوبل ساکر وینچرز کی نیکسٹ جنریشن فٹبال ٹرائلز کے آغاز کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

وزیراعظم ملک میں کھیلوں کی ترقی کے خواہاں ہیں، ہم شعیب اختر جیسے کامیاب جوان کے ہیروز کی تلاش میں ہیں،عثمان ڈار

پیر 17 جنوری 2022 21:24

وزیر اعظم عمران خان کا ویژن، گلوبل ساکر وینچرز کی نیکسٹ جنریشن فٹبال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) وزیر اعظم عمران خان کا ویژن، گلوبل ساکر وینچرز کی نیکسٹ جنریشن فٹبال ٹرائلز کے آغاز کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار،راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر، برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرایلی سن بلیک برن ،یو ای ایف اے کوچ کارل فرائے،چیئرمین یاسر محمود اور ذیشان یوسف نے شرکت کی۔

گلوبل ساکر وینچرزکے زیر اہتمام منعقدہونیوالی اس بریفنگ میںعثمان ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ملک میں کھیلوں کی ترقی کے خواہاں ہیں، ہم شعیب اختر جیسے کامیاب جوان کے ہیروز کی تلاش میں ہیں، پاکستان میں سپورٹس میں کام کرنے کی بہت ضرورت ہے، نوجوانوں کو کھیلوں کیلئے سہولیات نہیں ملتیں، با صلاحیت کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت اوپر آکر ملک کا نام روشن کرتے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر سپورٹس ڈرائیو شروع کی، چاہتا ہوں کہ نوجوان بچے کرکٹ سے زیادہ فٹبال کی طرف آئیں،10شہروں میںمختلف کھیلوں کی 12اکیڈمیاں ، ہائی پرفارمنس سینٹر بنائینگے ،وینچر کے تحت پاکستان کے دس شہروں کے گیارہ مقامات پر ٹیلنٹ تلاش کیا جائیگا،فٹبال فیڈریشن کی بحالی کیلئے فیفا کیساتھ رابطے جاری ہے،ہمیں کھیلوں کو معیشت کا درجہ دلانا ہوگا ،آج بھی پاکستان میں سپورٹس مین کی ٹانگیں کھینچی جا رہی ہیں،کھیلوں کی بہتری کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کیلئے چار ارب روپے مختص کیئے ہیں جس میں سے دو ارب روپے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پر خرچ کرینگے ،ہم وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق کھیلوں کی پروموشن کیلئے کام کر رہے ہیں۔شعیب اختر نے کہا کہ میرے والدین نے مجھے سب سے پہلے فٹبال میرے ہاتھ میں دیا، ہم سب میں کہیں نا کئیں فٹبالر موجود ہے ،سولہ سال کی عمر تک فٹبال کھیلی، پاکستان میں فٹبال کھیل کی بحالی میرا بھی خواب ہے،ایک سپورٹس کنٹری نہیں ہونا چاہیئے، ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کی بھی بحالی بہت ضروری ہے ،پاکستان میں صرف کرکٹر ہی کیوں آگے آتے ہیں دیگر کھیلوں کے کھلاڑی بھی آگے آنے چاہئیں، فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کے برینڈ ایمبسیڈر ہونے چاہئیں، پاکستان میں فٹبال اور دیگر کھیلوں کو فاسٹ ٹریک پر آگے لے جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میرا بارہ سالہ بیٹا فٹبالر ہے ،اس نے اپنے ساتھیوں میں فٹبال کے کھیل میں عدم دلچسپی دیکھ کرکرکٹ کھیلنا شروع کر دی۔یو ای ایف اے کوچ کارل فراے نے کہا کہ پاکستان فٹبال ٹیلنٹ کی تلاش میں آیا ہو نوجوان فٹبالر کی صلاحیتوں کو نکھارا جائیگا ،چاہتے ہیں کہ با صلاحیت پاکستانی فٹبالرز یورپ میں پروفیشنل کھلاڑیوں کی حیثیت سے کھیلیں، ٹرائلز کے ذریعے 20ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائیگا۔

تقریب سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرایلی سن بلیک برن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فٹبال محض ایک کھیل نہیں ہے بلکہ یہ برطانیہ میں بہت سے لوگوں کا طرز زندگی بھی ہے،مجھے خوشی ہوئی ہے کہ جی ایس وی نے پاکستان کے باصلاحیت اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا۔چیئر مین یاسر محمود نے کہا کہ پاکستان کے فٹبال کے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنے کیلئے اس کام کا بیڑہ اٹھایا۔تقریب سے ذیشان یوسف نے بھی خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات