وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت ، گلوبل ساکر وینچرز نے نیکسٹ جنریشن فٹبال ٹرائلز کا آغاز کردیا

پیر 17 جنوری 2022 21:34

وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت ، گلوبل ساکر وینچرز نے نیکسٹ جنریشن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) راولپنڈی ایکسپریس، شعیب اختر نی 20 انتہائی باصلاحیت پاکستانی فٹبال کھلاڑیوں کے لیے زندگی کو بدل دینے والے کیریئر کے مواقع کا آغاز کردیا۔اس اقدام کی شروعات گلوبل ساکر وینچرز (جی ایس وی ) نیکسٹ جنریشن ساکر ٹرائلز ،کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کے تعاون سے کررہا ہے ۔دنیا کے تیز ترین بولر ،شعیب اختر نے اپنی نگاہیں پاکستان میں فٹبال کو فاسٹ ٹریک پر آگے لے جانے کی کوششوں پر مرکوز کر دی ہیں اور اب ، شعیب اختر کے ساتھ برطانیہ اور آئرلینڈ جانے والے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

’’شعیب اختر،گلوبل ساکر وینچرز کے ہمراہ، پاکستان میں فٹبال کے مستقبل کوبہتر شکل دینے میں ایک اہم کردار ادا کریں گے۔ پاکستان میں منعقد ہونے والے اِن ٹرائلز پر جی ایس وی کثیر سرمایہ کاری کر رہاہے اور ساتھ ہی قومی سطح پر UEFA اسکاوٹنگ اسیسمنٹ بھی کر رہا ہے تاکہ پاکستان کی 10 شہروں میں واقع 11 مقامات پر ٹیلنٹ تلاش کیا جاسکے اور آئرلینڈ میں،پیشہ ورانہ فٹبال کے معاہدوں کی صورت میں،اٴْنھیں زندگی بدل دینے والے کیرئیرز پیش کیے جا سکیں۔

(جاری ہے)

اس دورے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں منعقد کی جانے والی 4 ماسٹر کلاسز بھی شامل ہیں جن کا مقصد سینٹ پیٹرکس فٹبال کلب کے ترقیاتی پروگرام کے ذریعے مقامی کوچنگ میں یورپی معیار کی مہارت پیدا کی جا سکے۔ صلاحیتوں کی بنیاد پر، اِن ماسٹر کلاسز میں شرکت کے لیے 15-25 کوچز کا انتخاب ہوچکا ہے جنھیں فٹبال کوچنگ کے طریقہ کار اور صلاحیتیں بہتر بنانے کے علاوہ دیگر مہارتیں بھی منتقل کی جائیں گی اور اس طرح وہ پاکستان میں سند یافتہ ٹرین-دی-ٹرینر بن سکیں گے اور کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کے تحت ایک پائیدار رول آؤٹ پلان دے سکیں گے۔

گلوبل ساکر وینچرز کے چیئرمین، یاسر محمود نے کہا:’’فٹبال، پاکستانی کھلاڑیوں کو ترقی دینے اورانہیں مواقع فراہم کرنے کی صحیح وجوہات کی بناء پر یہاں موجود ہے۔ لیجنڈری فاسٹ بولر اور دنیائے کرکٹ میں ایک جانا پہچانا نام شعیب اختر، فٹبال کی ساکھ کو ہماری قوم کے ذہنوں میں سے سے پہلے لانی کے لیے تبدیلی کا کردار ادا کرنے میں مدد کریں گے۔

‘‘گلوبل ساکر وینچرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، زیب خان نے کہا:’’کھیلنا ہی کسی کھلاڑی کے لیے زندگی کمیں سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ پاکستان میں فٹبال، عوامی سطح پر بالکل ختم ہو چکا ہے۔ میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو خوش آمدید کہتا ہوں کہ وہ جی ایس وی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاکستان کی نئی نسل سے تعلق رکھنے والے فٹبالرز میں امید کی ایک نئی کرن پیدا کر رہے ہیں۔

‘‘برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر، ایلی سن بلیک برن نے کہا:’’فٹبال محض کھیل نہیں ہے، یہ برطانیہ میں بہت سے لوگوں کا طرز زندگی ہے اور کھیلوں سے محبت رکھنے والے ملک پاکستان میں اسے انتہائی مقبول ہوتا ہوا دیکھنا زبردست بات ہوگی۔ مجھے خوشی ہے کہ یہاں پاکستان کے باصلاحیت اورنوجوان کھلاڑیوں کو جی ایس وی نے موقع فراہم کیا ہے کہ وہ سینٹ پیٹرکس ایتھلیٹک فٹبال کلب سے تعلق رکھنے والیUEFA کے بہترین کوچز سے سیکھیں۔

‘‘بیلجیم سے تعلق رکھنے والے اور UEFAکے لائسنس یافتہ کوچ، کارل فرائے نے کہا:’’فٹبال کا کھیل ہر شخص کے لیے ہے اور میں ایسے ٹیلنٹ کی تلاش میں ہوں جس کی صلاحیتوں کو نکھار کر یورپ میں پیشہ ورانہ کھلاڑی کے طور پر پیش کیاجا سکے۔ پاکستان میں فٹبال کی تیکنکی مہارت دیکھ کر میں بہت پرجوش ہوں کیوں کہ میں دیکھ رہاہوں کہ ٹرائل کے دوران ہر گھنٹے رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔‘‘