پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے 6 رکنی کمیٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

پیر 17 جنوری 2022 22:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے 6 رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے اس حوالے سے چیئرمین سیکرٹریٹ سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے فروری میں لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے اس کی تیاریوں کے حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،سید نیئر حسین بخاری ،سید قائم علی شاہ،راجہ پرویز اشرف ،انور سیف اللہ خان اور محمد صدیق عمرانی شامل ہیں۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین سیکرٹریٹ سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔